10 جون 2011 - 19:30

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی بیداری کی تحریک کے لیے خطرہ ہے۔

ابنا: اکبر ولایتی نے دنیا میں اسلام کی روز افزوں ترقی اور اسلامی بیداری کی لہر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بیداری، اسلامی جمہوریہ ایران کی فکری تحریک سے متاثر ہونے کی حیثیت سے استعماری پالیسیوں کے ناکام ہونے کا باعث بنی ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ امریکہ سمیت مسلمانوں کے دشمن کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ان پر سیاسی فوجی اور اقتصادی دباؤ ڈال کر اور اسلامی ملکوں کو تقسیم کر کے ان پر جنگ مسلط کر دیں اور عوامی حکومتوں کا خاتمہ کر کے اس ترقی کو روک دیں۔ علی اکبر ولایتی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ صدی عالم اسلام کی بیداری کی صدی ہے، کہا کہ مسلمانوں کو اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کھوکھلی طاقتوں کو دور پھینک کر اور ان کے استعماری منصوبوں کو ناکام بنا کر عالمی سطح پر اسلامی امنگوں کے پورا ہونے کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت